لاڑکانہ : 19 سے 20 جنوری تک سمبارا ہوٹل میں امرود فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا

ہفتہ 6 جنوری 2018 17:14

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2018ء) ڈویزنل کمشنر لاڑکانہ محمد عباس بلوچ نے امردو کے آبادگاروں کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ چیمبر آف کامرس لاڑکانہ، محکمہ زراعت اور لاڑکانہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے 19 سے 20 جنوری تک سمبارا ہوٹل میں امرود فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا جس کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے جبکہ امردو کے متعلق ایک روزہ سیمنار بھی منعقد کیا جائے گا، فیسٹیول میں مختلف اجناس کے اسٹال لگائے جائیں گے جس میں میں ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین انعام اللہ دھاریجو بھی شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیسٹول کے لیے قائم کردہ آرگنائیزنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کاشف ٹیپو ہونگے جس کی زیر صدارت 9 جنوری پر اجلاس منعقد ہوگیا جبکہ امردو کو ایکسپورٹ کرنے کے لیے لاڑکانہ ضلع میں کولڈ اسٹوریج بھی قائم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر سندھ چیمبر آف ایگریکلچر لاڑکانہ سید سراج احمد راشدی نے بتایا کہ لاڑکانہ ضلع میں امردو کے 13 اجناس تمام بہترین اور مٹھاس والے ہیں جنہیں بیرون ممالک میں ایکسپورٹ کرکے خطیر رقم کمائی جاسکتی ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کاشف علی ٹیپو، ایڈیشنل کمشنر ٹو راجا عدیل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو یاسر علی بھٹی، چیمبر آف کامرس لاڑکانہ کے سابق صدر خیر محمد شیخ، میئر لاڑکانہ محمد اسلم شیخ اور امردو کے آبادگاروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں