لاڑکانہ :نوجوان محمد مٹھل مغیری کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثا کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 6 جنوری 2018 17:14

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2018ء) تھانہ میروخان کے حد میں دو ماہ قبل کلہاڑیاں مار کر قتل کیے گئے نوجوان محمد مٹھل مغیری کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثا نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقتول کے بھائیوں غلام حسین مغیری اور تعمیر حسین نے بتایا کہ تھانہ میروخان کے حد میں دو ماہ قبل ہمارے بھائی محمد مٹھل خان کو بے گناہ کلہاڑیاں مارکر بے دردی سے قتل کیا گیا واقعے کا مقدمہ حد کے تھانہ پر درج ہونے کے باعث پولیس نے اس وقت صرف ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کو پولیس گرفتار نہیں کررہی جس کے باعث ملزمان کی جانب سے جان لیوا دھمکیاں دے کر مقدمے سے دستبرداری کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے جو ظلم اور زیادتی ہے۔

انہوں نے آئی جی نے سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ سے اپیل کی کہ ملزمان کو گرفتار کرکے تحفظ فراہم کی جائے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں