لاڑکانہ شہر میں نصب 52سیکیورٹی کیمروںمیں سے 18سے زائد خراب ہونے کا انکشاف

بدھ 12 ستمبر 2018 23:29

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2018ء) لاڑکانہ شہر میں نصب 52سیکیورٹی کیمروںمیں سے 18سے زائد خراب ہونے کا انکشاف ،انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کے پہلے عشرے سیکیورٹی سخت کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہے گئے تفصیلات کے مطابق چند روز قبل کمشنر لاڑکانہ اکرام علی خواجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ محرم الحرام کے پہلے عشرے میں سیکیورٹی کو انتہائی سخت رکھا جائے گا اور داخلی اور خارجی راستوں سمیت ماتمی جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں ے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی لیکن لاڑکانہ شہر میں امپائر روڈ ،باکرانی روڈ ،چانڈکا میڈیکل کالیج روڈسمیت متعدد مقامات پر 2012میں ضلع حکومت کی جانب سے نصب کئے گئی52کیمروں میں سے 18سے زائد خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے اس سلسلے میں پولیس کنٹرول روم انچارج بابو وحید ظفر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے چھ سال قبل نصب کئے گئے کیمروں میں سے متعدد خراب ہیں جبکہ سندھ پولیس کے پاس سی سی ٹی وی مینٹیننس کیمرا فنڈ نہیں ہے تمام ایس ایس پیز اپنی مدد آپ کے تحت کام کرواتے رہے ہیں تاہم ضلع انتظامیہ کو لاڑکانہ پولیس کی جانب سے تین سو کیمرے نصب کرنے کی درخواست بھی تحریری طور پر کئی بار کی گئی ہے تا کہ جرائم پیشہ عناصر کو پکڑنے میں مدد مل سکے لیکن آج تک کوئی خاطر خوا اقدامات نہیں اٹھائے گئے البتہ موجودہ صورتحال میں محرم الحرام کی سیکیورٹی پیش نظر خراب کیمروں کی جلد مکمل کر لی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں