لاڑکانہ ،کالاباغ ڈیم اور غیروں کی آبادکاری کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف احتجاج، مظاہرے

پیر 24 ستمبر 2018 21:54

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) کالاباغ ڈیم اور غیروں کی آبادکاری کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف احتجاج، مظاہرے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے دریائے سندھ پر کالاباغ ڈیم اور غیروں کو قومی شناختی کارڈ بناکر دینے کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب لاڑکانہ کے سامنے ڈاکٹر برکت جتوئی، حمید سومرو، سکندر سوڈھر اور دیگر کی رہنمائی میں احتجاجی مظاہر کیا گیا اور اس عمل کی سخت الفاظ میں مذمت بھی کی۔

دوسری جانب قومی عوامی تحریک کی جانب سے ڈاکٹر گلزار جمانی، آغا عباس پٹھان، سجاد بروہی، شعیب ڈومکی، فدا میرانی، منور جتوئی، محمود رخشانی، امداد علی، دودو کھوکھر، بادل لاکھانی اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے ، کہا کہ کالابغ ڈیم سندھ کو خشک کرکے تباہ وبرباد کرنے کا منصوبہ ہے، جس سے پنجاب کی ریگستانی علاقوں کی زمینیں آباد کی جائیں گی، کسی صورت میں یہ منصوبہ قبول نہیں ہے۔ #

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں