پروفیسر ڈاکٹر انیلا عطاالرحمٰن نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے چھٹے وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا

منگل 25 ستمبر 2018 23:37

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے نئے تعینات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلا عطاالرحمٰن نے یونیورسٹی کے چھٹے وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی پہنچنے پر رجسٹرار ڈاکٹر افسر بھٹو، ڈین پروفیسر رفیعہ بلوچ، ایڈیشنل رجسٹرار پروفیسر عطا محمد صدیقی، ڈائریکٹر فنانس زاہد داریجو، کنٹرولر ڈاکٹر اکبر بھٹو، پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالج پروفیسر کے داس، پرنسپل نرسنگ کالج غلام عباس، ڈاکٹر سعید شیخ، ڈاکٹر شائستہ حفاظ، اسسٹنٹ پروفیسر فہد جبران سیال، میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالصمد بھٹی، یونیورسٹی کی ملازم تنظیم، فیکلٹی سمیت دیگر نے ان کا استقبال کیا۔

بعد ازاں انہوں نے پہلے روز یونیورسٹی کے مختلف معاملات کے متعلق متعلقہ افسران سے بریفنگ بھی لی۔ دوسری جانب لیاقت یونیورسٹی جام شورو کے وائس چانسلر پروفیسر بیکا رام نے انیلا عطاالرحمٰن کو فون کرکے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں