ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ کی زیر صدارت اجلاس،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

پیر 20 مئی 2019 18:55

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ضلع شکارپور کے ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع شکارپور میں اشتہاری، روپوش اور دیگر جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری پر اٹھائے گئے اقدامات پر ڈی ایس پیز نے اپنے رپورٹ پیش کی جبکہ ڈی آئی جی لاڑکانہ نے اشتہاری، روپوش، قتل کے مقدمات کے اور دیگر جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری پر سست روی کا مظاہرہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔

اس موقع پر ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے اس میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں