لاڑکانہ میں اتفاقی گولی لگنے سے نوجوان زخمی

بدھ 1 مئی 2024 00:10

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) لاڑکانہ ڈویژن کے علاقے جیکب آباد میں اتفاقی گولی لگنے سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود گا ئو ں شاہل جمالی میں پندرہ سالہ نوجوان گلزار جمالی پسٹل صاف کرتے ہوئے اتفاقی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

جسے زخمی حالت میں سول ہسپتال جیکب آباد منتقل کیا گیا ،جہاں اسے طبی امداد دے کرمزید علاج کے لئے لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں