شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام سپورٹس ویک اختتام پذیر

اتوار 12 مئی 2024 21:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام جاری سپورٹس ویک اختتام پذیر ہو گیا،نتائج کے مطابق مجموعی طور پر چانڈکا میڈیکل کالج کو برتری حاصل رہی۔کھیلوں کے مقابلوں میں طلبا و طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں چانڈکا کی آسیہ ضمیر فاتح قرار پائیں جبکہ بسمہ زاہد چانڈیو رنر اپ قرار پائیں اور اسی طرح شطرنج کے مقابلے میں نیہا اوڈ پہلی،ثنا علی دوسری جبکہ عالیہ انصاری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کرکٹ ٹورنامنٹ میں چانڈکا 48 کوالیفائر اور فارمیسی کی ٹیم ایلیمنیٹر قرار پائی جبکہ فٹبال کے فائنل کے بعد چانڈکا 50 نے ڈینٹل کالج کی ٹیم کو 0-1 گول سے شکست سے دو چار کیا۔دوسری جانب بوائز بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں چانڈکا کا احسان شیخ ونر اور چانڈکا سے ہی تعلق رکھنے والا مصور شیخ رنر اپ قرار پایا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر فہد جبران سیال نے کہا کہ ہم رواں ہفتے پروقار تقریب منعقد کرنے جارہے ہیں،جس میں طلبا و طالبات کو ایوارڈز دیئے جائیں گے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں