لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسزاوتھل کی جانب سیدو دوزہ "انونشن ٹو امیولیشن"پروگرام کا انعقاد

جمعرات 27 اپریل 2017 19:03

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسزاوتھل کی جانب سے بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ میںدو دوزہ "انونشن ٹو امیولیشن"پروگرام منعقد کیا گیا جس میں لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے فیکلٹی ممبران ،افسران ،طلباء ،طالبات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی،پروگرام منعقد ہونے سے قبل لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ اور بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر جاوید اقبال نے لسبیلہ یونیورسٹی کے اسٹال کا معائنہ کیا اور منتظمین کی کاوشوں کی تعریف کی اس موقع پر لسبیلہ یونیورسٹی کے طالبعلموں کی جانب سے بلوچستان یونیورسٹی میں اسٹالز لگائے گئے ان اسٹالز میںخصوصاً ڈی وی ایم ڈیپارٹمنٹ سے متعلق ماڈل اور متعلقہ چیزین نمائش کے لئے پیش کی گئیں جن سے متعلق وزیٹرز کو اہم معلومات بھی فراہم کی گئی اس کے علاوہ لسبیلہ یونیورسٹی کے اسکالز نے سی پیک کے سیشن اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد خان کی زیر سرپرستی مختلف سیشنز بھی منعقد کرائے گئے جس میں سی پیک ہاری کلچر کے موضوعات پر تقاریریں بھی پیش کی گئیں جس پررحمت اللہ شاہ سمیت، ڈاکٹر منظور احمد ، ڈاکٹر محمد اسلم سائرہ عطاء،ڈاکٹر عبدالحمید ،ڈاکٹر غلام خالق سمیت دیگر نے سی پیک کے حوالے سے روشنی ڈالی لسبیلہ یونیورسٹی کے اس دوروزہ پروگرام کے اختتامی سیشن کے مہمان خاص بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال تھے جنہوں نے نتائج کا اعلان کیا جس میں لسبیلہ یونیورسٹی نے بہترین اسٹال و بہترین پروڈکٹ بزنس پلان میں پہلی پوزیشن اور سی پیک سیشن میں تیسری پوزیشن حاصل کی اس کے علاوہ بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال کی جانب سے شریک طالبعلموں میں ایواڈز اور سرٹیفکٹس بھی تقسیم کئے گئے واضح رہے کہ اس پروگرام میںبلوچستان کی مختلف یونیورسٹیز کالجز اور اسکولز نے حصہ لیا ،لسبیلہ یونیورسٹی کے وفد نے سی او آر آئی سی کے زیر اہتمام پروگرام میں شرکت کی جس کی سربراہی او آرآئی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹرمیر دوست بلوچ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظفر گرگناڑی کررہے تھے اس کے علاوہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ،ڈاکٹر کمال،ڈاکٹر عبدالحمدی،ڈاکٹر غلام خالق،ڈاکٹر شفیق،ڈاکٹر تیمور،ڈاکٹر اظہراہ بانو ماہ جبین،پی آر او وحید گچکی جبکہ طلباء کی نمائندگی ماہ نور افساء شیخ ،خلیل نبی بخش،منور حسین اور عدیل فدا کررہے تھے ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں