-وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کاہنگلاج ماتا کا سالانہ سہ روزہ میلے کے شاندار انعقاد

اتوار 28 اپریل 2024 22:45

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی خصوصی دلچسپی کی بدولت ہنگلاج ماتا کا سالانہ سہ روزہ میلے کے شاندار انعقاد پر یاتریوں نے حکومت بلوچستان اورسیکیورٹی اداروں سے اظہار تشکر کیا ہے اتوار کی شام ہنگلاج ماتا میلہ کی اختتامی تقریب کے موقع پر سنیٹر اشوک کمار اوراقلیتی رکن سندھ اسمبلی انیل کمار کی جانب سے یاتریوں کیلئے بھنڈارا کا اہتمام کیاگیا۔

ہنگلاج یاترآئے ہوئے لاکھوں یاتری حکومت بلوچستان کی جانب سے قائم کی گ میڈیکل کمیپ اورلبگر کی سہولیات سے مستفید ہوئے سرکاری ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی۔جانب سے ہنگلاج ماتا مندر آنے والے یاتریوں کیلئے ٹریفک اور سیکیورٹی پلان کے مختص کردہ روٹس پر حادثات کی روک تھام سفری سہولیات کی فراہمی کے مکمل انتظامات کئے گئے ہنگلاج یاترا آنیوالوں کیلئے کوسٹل ہائیوے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان کے تحت 24گھنٹیالرٹ سروسسز سے لاکھوں یاتری مستفید یوئے۔

(جاری ہے)

سینیٹر ڈاکٹر اشوک کماررتنانی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ہنگلاج ماتا میلے میں آنے والے یاتری پاکستان کی ترقی خوشحالی کیلئے دعاگو رہے اورانہوں نے پوجا کی سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار نے میڈیا کو بتایا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعلی سرفراز بگٹی کی دلچسپی سے یاتریوں کیلئے راشن سے بھرے ٹرک ہنگلاج شیوامنڈلی کو ملے انہوں نے بتایا کہ ماضی میں ہنگلاج شیوا منڈلی اوریاتری ملکر بھنڈا لنگر کا انتظام کرتے تھے ہنگلاج ماتا میلہ کے پرامن انعقاد پر وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کورکمانڈر بلوچستان اورسول انتظامیہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یاتریوں نے بلالوف وخطر آذادانہ طورپر مذہبی رسومات اداکیں سینیٹر ڈاکٹر اشوک کنار نے فوکل پرسن ہنگلاج فیسٹیول واے ڈی سی جنرل سید یاسین اختر اورانکی ٹیم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کی بدولت لاکھوں یاتری بلوچستان آئے سول انتظامیہ اورافواج پاکستان کے تعاون سے ہنگلاج شیوا منڈلی نے بہتر انتظامات کئیانہوں نے کہا کہ جس طر ح مسلمانوں کیلئے مکہ مدینہ مقدس ہیں اسی طرح ہنگلاج ماتامندر بھی ہمارے لئیوہ مقام رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان سے ہرسال لوگ ہنگلاج ماتا درشن کیلئے آئے ہوئے یاتری پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے دعا گو رہتے ہیں انہوں نے وِزیراعلی بلوچستان صدر پاکستان آرمی چیف اور وِزیراعظم پاکستان سے اپیل کی کہ بیرون ممالک سے ہنگلاج یاترا آنیوالے والوں کیلئے کرتارپور کی طرز پرویزا کی سہولت فراہم کی جائے مذہبی سیاحت کے فروغ سے دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر یوگا اس موقع پر اقلیتی رکن سندھ اسمبلی انیل کمار رتنانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ہندو کمیونٹی کی مذہبی عبادتگایوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی میلے سے قبل اورمیلے کیدوران مسلسل رابطے میں رہے آقلیتتی رکن سندھ اسمبلی انیل کمار رتنانی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعلی بلوچستان نے ہنگلاج میلے میں شریک یاتریوں کو راشن فراہم کرکے ہندو کمیونٹی کے دل جیت لئے ہیں انیل کمار رتنانی نے کہاکہ ہنگلاج میلے کی لوکل نیشنل میڈیا میں کوریج اورپاکستان کا مثبت امیج احاگر کرنے پر ڈی جی پی آر بلوچستان کا بھی شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم،1992 سے ہنگلاج ماتا مندر آنے والے یاتریوں کو سہولیات فراہمی اور یاتریوں کی خدمت کرتے رہے ہیں ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں