مشیر برائے صعنت و حرفت بلوچستان میر علی حسن زہری کا جام غلام قادر سول ہسپتال حب کا دورہ ، مختلف شعبہ جات کا معائنہ

بدھ 1 مئی 2024 13:19

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) مشیر برائے صعنت و حرفت میر علی حسن زہری نےجام غلام قادر سول ہسپتال حب کا دورہ کر کےمختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن لسبیلہ حب نے میر علی حسن زہری کو ویلکم کیا ڈپٹی آرگنائزر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن لسبیلہ حب ڈاکٹر ماجد علی بزنجو نے میر علی حسن زہری کو جام غلام قادر سول ہسپتال حب کے متعلق درپیش اہم مسائل کے متعلق انہیں آگاہ کیا کہ ڈسٹرکٹ حب جام غلام قادر سول ہسپتال حب کے تمام مسائل جس میں سیکورٹی ایشوز ایمرجینسی ڈرگ کی اور دوائیوں کی کمی سے غریب مریضوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ساتھ ساتھ وسائل کی کمی کی وجہ سے غریب مریضوں کو آئے روز مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن لسبیلہ حب کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس قابل ڈاکٹرز اور اسٹاف کی کوہی کمی نہیں بس وسائل کی کمی کی وجہ سے ہم بہت کچھ کرنے سے قاصر ہیں ہسپتال حب میں ڈاکٹرز و سائل کی کمی اور آپنی مدد آپ کے تحت لیبر روم اور آپریشن تھیٹر چلا رہے ہیں جس سے عوام کو ریلیف مل رہی ہیں اور جام غلام قادر ہسپتال حب 24 گھنٹے ایمرجینسی لیبر روم اور وارڈ میں ڈاکٹرز نرس اور پیرامیڈیکل اسٹاف موجود ہوتے ہیں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب میں ٹراما سینٹر بنانے کی بھی تجویز دی جس سے عوام کو جدید ترین علاج مہیا ہو سکے گی ۔\378

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں