تعلیمی اداروں کی بہتری اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے والدین کمیٹی کا تعاون ناگزیر ہے،عمران الحسینی ایوبی

ہفتہ 13 مئی 2023 19:16

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2023ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ عمران الحسینی ایوبی نے کہاہے کہ تعلیمی اداروں کی بہتری اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے والدین کمیٹی کا تعاون ناگزیر ہے،لسبیلہ میں تعلیمی بہتری کے لیئے کوشاں ہیں. بہت جلد اساتذہ کے لیئے کلسٹر لیول پر رہفرییشر کورسز کا آغاز کیا جائے گا. جس کے لیئے لسبیلہ کے ڈاکٹر عبدالعزیز رونجھو جیسیماہر تعلیم افراد اور مختلف یونیورسٹیز کے ماہر تعلیم کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

ان خیالات اظہار انہوں نے ہفتے کے روز گورنمنٹ کالج آف ایلمینٹری ایجوکیشن اوتھل میں ایجوکیشن سپورٹ پروگرام (یونیسیف)لسبیلہ کی جانب سے اوتھل کے مختلف گرلز/بوائز اسکولز کے ہیڈ ٹیچرز اور PTSMCکے ممبران کے لیئے منعقدہ سہہ روزہ ٹریننگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے معروف ماہر تعلیم و DDOEمیل بیلہ/ٹریننگ کے ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر عبدالعزیز رونجھو, پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ایلیمنٹری ایجوکیشن اوتھل اللہ ڈنہ بندیجہ اور ESP(یونیسیف) کے CEPنعیم شاہ عاقب نے بھی خطاب کیا. ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ عمران الحسینی ایوبی نے کہا کہ ESP(یونیسیف)لسبیلہ کی جانب سے منعقدہ سہہ روزہ ٹریننگ بہت مفید ہے امید ہے کہ اس میں شریک گرلز/بوائز اسکولز کے ہیڈز اور PTSMCممبران بھرپور مستفید ہوئے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کے تعلیمی اداروں کی بہتری اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے والدین کمیٹیوں کا تعاون لازم و ملزوم ہے،امید ہے کہ لسبیلہ کے تعلیمی اداروں کی والدین کمیٹیاں محکمہ تعلیم لسبیلہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گی۔اختتامی تقریب میں محمد اطہر قریشی،محمد جمن برادیہ،جی ٹی اے تحصیل اوتھل کے رہنما پیرغلام محمد شاہ جیلانی،انیس احمد، والدین کمیٹی کے ممبران شاہد حسین خاصخیلی،نور محمدآچرہ، عبدالغفار لنگاہ، بلال احمد خاصخیلی،عبدالعزیز برہ،محمد عالم برہ، سلیم اللہ شاہوک،محمدخاصخیلی سمیت اوتھل کے مختلف گرلز و بوائز اسکولز کے ہیڈٹیچرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں