ح* رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی کوئٹہ میں بم دھماکہ کی مذمت

منگل 6 اگست 2019 22:10

w کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2019ء) لسبیلہ ‘گوادر سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بے گناہ اور نہتے لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کے لئے موثر کردار ادا کرے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں مسلسل دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں کیونکہ بلوچستان کے عوام اس قبل بھی ان حالات کا گزرے ہیں اب حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اب وہ بدامنی کو روکنے میں موثر کردار ادا کرے اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچائیں ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں