پیرکس میں ہونیوالے سیٹلمنٹ میں مقامی لوگوں کیساتھ غبن ،حق تلفی،زیادتی اور ناانصافی کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا،جام کمال خان

لوگ ان زمینوں پر صدیوں سے آباد ،مقامی لوگوں کیساتھ ناانصافی ہوئی ، ہم اور علاقے کے لوگ ہرگز قبول نہیں کریں گے، سابق وزیراعلی بلوچستان

جمعہ 20 جنوری 2023 20:58

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2023ء) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ حب کے علاقے پیرکس میں ہونے والے سیٹلمنٹ میں مقامی لوگوں کے ساتھ غبن ،حق تلفی،زیادتی اور ناانصافی کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا،ان کے دور وزارت اعلیٰ میں 2021اور 2022 میں خریدی گئی جدید مشینری کو برف ہٹانے کیلئے استعمال کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی۔

مجھے امید ہے کہ وہ ریسکیو مقامات، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر سینٹرز اور ایسے تمام پروگراموں کو بروقت مکمل کریں گے جو 2020 اور 2021 کے مالی سال کے دوران شروع کیے گئے تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا میں جاری ایک بیان میں کیا۔جام کمال خان نے کہا کہ حب کے علاقے پیرکس میں ہونے والے سیٹلمنٹ میں اراضی کی بندر بانٹ کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

لوگ ان زمینوں پر صدیوں سے آباد ہیں۔مقامی لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے جسے ہم اور علاقے کے لوگ ہرگز قبول نہیں کریں گے اگر پیسے دیکر زمینیں سیٹلمنٹ کروانی ہیں تو اس سے بہتر ہیکہ علاقے کے لوگ زمین خرید نہ لیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وزیر مال اور انکے چند ساتھی اپنے علاقوں اور بلوچستان کا کام پورا کرچکے ہیں لہذا وہ لسبیلہ اور حب کی جان چھوڑ دیں تو بہتر رہے گا۔

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو اس پر ایک عوامی ردعمل ضرور آئے گا اور اس پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام سے کہتا ہوں کہ وہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں زمینیں علاقائی لوگوں کی ملکیت ہیں اور انشائ اللہ رہیں گی سو سالوں سے رہنے والے اگر اپنے آباء و اجداد کی اراضی کے ملکیت کے لیئے آدھی قیمت ادا کریں تو پھر اس سیٹلمینٹ کا کیا فائدہ۔

جام کمال خان نے کہا کہ لسبیلہ اور حب کے لوگوں کو کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے مقامی لوگوں کی حق تلفی و انصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔عوام ان کی چالوں میں نہیں آئیں گے اور کوئی ان کے حقوق جبر سے نہیں لے سکتا۔سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مزید کہا کہ ان کے دور وزارت اعلیٰ میں 2021اور 2022 کے مالی سال میں خریدی گئی جدید مشینری کو برف ہٹانے کے استعمال کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی مجھے امید ہے کہ وہ ریسکیو مقامات، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر سینٹرز اور ایسے تمام پروگراموں کو بروقت مکمل کریں گے جو 2020 اور 2021 کے مالی سال کے دوران شروع کیے گئے تھی. کیوں کہ میری حکومت کا مقصد انفرادی کاموں کے بجائے اجتماعی کام تھے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں