حب میں تیز رفتار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق

جمعرات 15 اگست 2019 14:50

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2019ء) بلوچستان کے شہر حب میں تیز رفتار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کوبلوچستان میں حب کے علاقے گڈانی موڑ کے قریب تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد میتوں کو لواحقین کے حوالے کیا جائیگا۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں