لنگاہ برادری کو کسی حال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،برادری کے حقوق کیلئے دن رات جدوجہد کررہے ہیں،سردار پیر بخش خان لنگاہ

منگل 12 نومبر 2019 23:30

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) لنگاہ برادری کو کسی حال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔برادری کے حقوق کیلئے دن رات جدوجہد کررہے ہیں پورے پاکستان کی لنگاہ برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا ہمارا مشن ہے۔برادری کے دھڑوں کو یکجا کرنے کے لئے وہ تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار آل پاکستان لنگاہ جماعت کے مرکزی چیئرمین سردار پیر بخش خان لنگاہ اور چیئرمین رحیم یار خان سردار محمد علی خان لنگاہ نیآل پاکستان لنگاہ جماعت کے سالانہ منعقدہ اجلاس خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کے مہمان خاص بلوچستان کی قبائلی شخصیت سردارذادہ میر سعید لانگو تھے۔انہوں کہا کہ لنگاہ برادری کے حقوق کیلئے کسی بھی پلیٹ فارم پر آواز بلند کرنے سے دریغ نہیں کریں گے،انشا اللہ بہت جلد پورے پاکستان کی لنگاہ برادری ایک پلیٹ فارم پر ہو گی۔اجلاس گزشتہ روز ضلع رحیم یار خان پنجاب میں منعقد ہوا۔صوبہ سندھ کے بعد ضلع رحیم یار خان پنجاب میں بھی ضلعی باڈی کا اعلان کردیا گیا۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں