لیڈا ،ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے

آدھا مہینہ گزرنے کے باوجود تاحال ملازمین کو تنخوائیں نہ مل سکیں، ایم ڈی لیڈا غائب ،ملازمین سراپا احتجاج

جمعرات 16 جنوری 2020 00:05

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2020ء) لیڈا کے ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے آدھا مہینہ گزرنے کے باوجود تاحال ملازمین کی تنخوائیں نہ مل سکیں ایم ڈی لیڈا غائب ملازمین سراپا احتجاج لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹس اتھارٹی (لیڈا)کے ملازمین آدھا مہینہ گزرنے کے باوجود تاحال تنخواہوں سے محروم تنخوائیں نہ ملنے سے لیڈا ملازمین کے گھروں میں فاقہ تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف پچھلے تین دنوں سے لیڈا ملازمین سراپا احتجاج ہیں ملازمین کے مطابق ہمیں اس مہینے کی ابھی تک تنخواہ نہیں ملی اب گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑرہے ہیں دوسری جانب لیڈا انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے بتایا جاتا ہے ایم لیڈا غائب ہیں جبکہ دیگر ذمہ داران بھی احتجاج کرنے والے ملازمین کی فریاد سننے کو تیار نہیں. ملازمین کا کہنا ہے اگر ہمیں اس مہینے کی تنخواہ جلد ادا نہیں کی گئی تو ہمارے گھروں میں فاقے ہونگے بچے بھوکے سوئینگے جس کی تمام تر ذمہ داری لیڈا انتظامیہ پر ہوگی. دوسری جانب صنعتی علاقے میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار جبکہ سیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہونے لیڈا کی کارکردگی پر شہری حلقوں کی جانب سے سوالات اٹھنے لگے ہیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں