بیلہ ،قومی شاہراہ پر وایارو کے مقام پر دو گاڑیوں میں ٹکر،ایک شخص جاں بحق ، 5افراد زخمی

جمعرات 16 جنوری 2020 00:05

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2020ء) بیلہ میں قومی شاہراہ پر وایارو کے مقام پر دو گاڑیوں میں ٹکرایک شخص جاں بحق ، 5افراد زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز بیلہ شہر میں کراچی کوئٹہ شاہراہ پر دو گاڑیوں میں تصادم ہوگیا ، تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 5افراد زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق زخمیوں میں مرد ، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے ہلاک کنندہ اور زخمیوں کو بیلہ کے ریسکیو سینٹر منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں