گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پلاٹ نمبر 86 پر لنگرانداز جہاز میں دوران کام آگ بھڑک اٹھی مزدوروں نے بھاگ کر جان بچائی

بدھ 16 جون 2021 23:48

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پلاٹ نمبر 86 پر لنگرانداز جہاز میں دوران کام آگ بھڑک اٹھی مزدوروں نے بھاگ کر جان بچائی خواب خرگوش میں مبتلا تحفظ ماحولیات حکام نے اطلاع ملنے پر پلاٹ کو سیل کردیا اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے بدھ کے روز گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر, 86 پر لنگر انداز جہاز میں دوران کام اچانک آگ بھڑک اٹھی مزدوروں نے بھاگ کر جان بچا لی کافی دیر تک آگ جلتی رہی قریبی پلاٹوں سے مزدوروں نے آکر اپنی مدد آپ آگ پر قابو پالیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا واقعہ کے کافی دیر بعد اطلاع ملنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات لسبیلہ مذکورہ پلاٹ پر پہنچ کر پلاٹ کو سہولیات کے فقدان پر سیل کردیا اب سوال یہ پیدا ہوتا مذکورہ پلاٹ پر آگ کیسے لگی اگر سہولیات کا فقدان تھا تو کام کی اجازت کیسے دی گئی ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات سمیت دیگر ذمہ دار اداروں نے نگرانی کیوں نہیں کی عوامی حلقوں کی جانب سے محکمہ تحفظ ماحولیات کی نااہلی پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آگ قابو نہ ہوتی اور خدانخواستہ کسی قسم کا جانی نقصان ہوتا تو کون ذمہ دار تھا انکا مطالبہ ہے کہ صوبائی حکومت کو محکمہ تحفظ ماحولیات کے ذمہ داران کو اپنے فرائض کی ادائیگی کا پابند کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں