ط*لسبیلہ دو روزہ فری آئی سرجیکل اور میڈیکل کیمپ 600 مریضوں کی او پی ڈی کی گئی

ہفتہ 11 مئی 2024 22:40

/لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشین لسبیلہ کے جاری کردہ ہینڈ آٹ کے مطابق لسبیلہ انسٹی ٹیوٹ فار ماڈرن سائنسز حب نے سائیٹ ویلفیئر آرگنائزیشن کراچی اور بولان کاسٹنگ فیکٹری حب کے تعاون سے 11 اور 12 مئی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل میں دو روزہ میڈیکل اور سرجیکل آئی کیمپ کا انعقاد کیا ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرابلوچ نے آئی سرجیکل میڈیکل کیمپ افتتاح کے بعد آئی او پی ڈی، آئی لیب ٹیسٹنگ، بائیو میٹری روم، آپریشن تھیٹر اور وارڈز، ہسپتال کے مختلف شعبہ جات جیسے لیبر روم، گائنی او پی ڈی، پیڈز او پی ڈی آکسیجن پلانٹ جو زیر تعمیر ہے اور میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا، سی ای او لسبیلہ انسٹی ٹیوٹ فار ماڈرن سائنسز حب ایم۔

(جاری ہے)

ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل کے علاوہ بولان کاسٹنگ حب اور، سائٹ ویلفیئر آرگنائزیشن کے نمائندے بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشین کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دو روزہ فری آئی سرجیکل اور میڈیکل کیمپ میں مجموعی طور پر آنکھوں کے امراض میں مبتلا 600۔ مریضوں کی او پی ڈی کی گئی اور سرجری کے لیے موتیا بند کے 45 کیسز کی تشخیض کی گئی کیمپ منتظمین کی جانب سے مریضوں میں ادویات اور نظر کے چشمے بھی تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں