احساس پروگرام سینٹر میں پیسوں کی وصولی کیلئے خواتین کا رش، شدید گرمی ،بجلی کی بندش کے باعث پیسوں کی وصولی وبال جان بن گئی

ہفتہ 25 جون 2022 17:59

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) احساس پروگرام سینٹر میں پیسوں کی وصولی کے لئے خواتین کا رش، شدید گرمی ،بجلی کی بندش کے باعث پیسوں کی وصولی وبال جان بن گئی، پیسوں کی وصولی کے لئے آئی ہوئی ایک خاتون بے ہوش، احساس پروگرام سینٹر میں سہولیات کا فقدان، پینے کے پانی کی سہولت بھی میسر نہیں، جس کے سبب ایک خاتون بے ہوش،کء خواتین کی حالت غیر،جب کہ احساس سنٹر جوکہ مین بازار میں بنایا گیا ہے دوسری کھلی جگہ منتقل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صدرمقام اوتھل میں احساس پروگرام سینٹر میں پسوں کی وصولی کے لئے آئی ہوئی خواتین کا رش، شدید گرمی،حبس،گھٹن اور بجلی کی بندش کے باعث مستحق و غریب خواتین کو پیسوں کی وصولی وبال جان بن گئی، احساس پروگرام سینٹر میں سہولیات کے فقدان خصوصاً پینے کے پانی کی سہولت بھی میسر نہیں، شدید گرمی،حبس،گھٹن کے باعث ایک خاتون بے ہوش ہوگء اور کئی خواتین کی حالت غیر ہوگئی اوتھل میں بازار کے وسط میں قائم سینٹر میں خواتین کو کوئی سہولت میسر نہیں۔

(جاری ہے)

شدید گرمی میں پیسے وصول کرنے آئی ہوئی خواتین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سہولیات کے فقدان کے باعث بے بس و لاچار خواتین بے یارو مدد گار بیٹھی ہیں کوئی ان خواتین کا پرسان حال نہیں۔ گزشتہ روز شدید گرمی اور تپتی ہوئی دھوپ میں ایک خاتون بے ہوش ہوگئیں تھی اور کئی خواتین کی حالت غیر ہوگئی عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ احساس پروگرام سینٹر جو کہ مرکزی بازار کے وسط میں بنایا گیا ہے۔

اسے بازار سے کہیں اور کھلی جگہ منتقل کیا جائے جہاں انہیں تمام سہولیات بھی مل سکیں۔اور ان کا وقار بھی مجروح نہ ہوسکے۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے اوتھل شہرمیں قائم احساس پروگرام میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ خواتین شدید گرمی،حبس، گھٹن اور تپتی ہوئی دھوپ سے بچ سکیںاور عزت و وقار سے اپنے پیسے وصول کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں