ضلع حب اور لسبیلہ میں تجاوزات اور فٹ پاتھ کلئیر کرنے کیلئے آپریشن شروع

جمعرات 16 مئی 2024 12:49

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ضلعی انتظامیہ حب کےاسسٹنٹ کمشنر حب محمد علی درانی اور چیف افسر حب سید سلیم شاہ کی سربراہی میں ٹیم نے ضلع حب میں مین آر سی ڈی روڈ کراچی ٹو کوئٹہ اور گوادر قومی شاہراہ جبکہ اے ڈی سی لسبیلہ سید یاسین اختر کی زیر نگرانی میں آرسی ڈی ہائیوے لسبیلہ سے تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا ہے سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں اضلاع کی انتظامیہ نے ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے اور فٹ پاتھ پر ناکائز قابضین کیخلاف ریڑھی بانوں، کیبن مالکان، کیخلاف ایکشن لیکر روڈ ٹریفک کیلئے کلیئر کراد ئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوران آپریشن ناجائز تجاوزات قائم کرنے والے متعدد قابضین کو حراست لیکر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسٰی نے تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد تحریری فیصلے میں حکم سنایا تھا ۔انسداد تجاوزات سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات نافذالعمل ہونے پر ضلع حب اور ضلع لسبیلہ کے عوامی حلقوں اور تاجربرادری نے کا اظہار اطمینان کرتے ہوئے قابل تحسین اقدام قراردیا ہے۔\378

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں