حکومت صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوںکی جلد و معیاری تکمیل کو یقینی بنارہی ہے،محمد علی کاکڑ

دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں جاری اجتماعی نوعیت کی سکیمات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائیگا،سیکر ٹری منصوبہ بندی وترقیات بلوچستان

جمعہ 23 فروری 2018 16:30

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) صوبائی سیکر ٹری منصوبہ بندی وترقیات محمد علی کاکڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوںکی جلد اور معیاری تکمیل کو یقینی بنارہی ہے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں جاری اجتماعی نوعیت کی اسکیمات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا اور اس ضمن میں ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں جس میں بجٹ کی جلد فراہمی بھی شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس لورالائی میں ژوب ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سید سیف الرحمن ، چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی عبد الرحیم مینگل، ایس ای بی اینڈ آر (ون) سید عبدالجلیل آغا، ایس ای (ٹو)سید شاہ محمد ، ایس ای ایریگیشن شیر افگن ، ایس ای پی ایچ ای گوہر خان جوگیزئی ،ڈویژنل ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر فضل دین شیرانی ، اور دیگر ضلعی وڈویژنل آفسران بھی موجودتھے اجلاس میں ڈویژن کے تمام اضلاع میں جاری اور نئے سکیموں کے بارے تفصیلات بتائیں گئیں جس میں لورالائی سنجاوی روڈ،مسلم باغ مرغہ فقیر زئی ،موسیٰ خیل داناسر ،ژوب میر علی خیل ،اور دیگر اہم چھوٹے بڑے سڑکوں اور دیگر منصوبے شامل تھے ۔

(جاری ہے)

سکرٹری پی اینڈڈی محمد علی کاکڑنے کہا کہ تمام متعلقہ آفسران اپنے محکمو ں میں جاری کاموں کی معیار اور مقدار پر خاص توجہ دیں اور کوتاہی سے اجتناب کریں انہوں نے کہاکہ کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں اوردرکار بجٹ کے حوالے سے رابطہ کریں ان کی ہرممکن مدد کی جائے گی کمشنرسید سیف الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ ژوب ڈویژن سی ایم پیکیج ،پی ایس ڈی پی اور اداروں کی جانب اربوںکے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن کی تکمیل سے عوام کو سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی اور علاقے ترقی کے آثار نمایا ں نظر آئیں گے بعد ازاں صوبائی سکرٹری لورالائی اور مضافات میں جاری سکیموں کامعائنہ بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں