بلوچستان کے دور دراز پسماندہ علاقوں میں مواصلاتی نظام تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے،خضرحیات جوگیزئی

جمعہ 29 اپریل 2016 16:34

لورالائی۔29اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اپریل۔2016ء) یوفون پراجیکٹ بلوچستان کے انچارج خضرحیات جوگیزئی نے لورالائی کچھ عمیق زئی یونین کونسل میں یوفون ٹاور اور تھر ی جی سروس کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خضرحیات جوگیزئی نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز پسماندہ علاقوں میں مواصلاتی نظام تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور عوام کی فلاح وبہود اور پورے ملک سے آپس میں ملا رہے ہیں اور جدید دنیا میں مواصلاتی نظام کا رابطہ اوراپنے پیاروں اور رشتہ داروں سے دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھے آمنے سامنے بات اور تھری جی سے دنیا وی اوردینی تعلیم گھر بیٹھے حاصل کرسکتے ہیں میری شروع روز سے یہ کوشش رہی کہ فاصلے کم اور پورا بلوچستان میں کئی بھی مواصلاتی نظام کی کمی نہ ہو آج آپ اور آپ کے بچے اس سے پورے دنیا منسلک ہوگئے ہیں ہمیں حل کر ملک اور خاص کر بلوچستان کی ترقی میں دن رات محنت آپس میں اتحاد واتفاق اورامن ہوگا تو ملک اور صوبہ ترقی کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں