بلوچستان نجی ٹاور کے پراجیکٹ مینجر سردار خضرحیات جوگیزئی نے درگئی سرگڑھ اورسپین تنگی میں نجی ٹاور اورتھری جی سروس کا افتتاح کردیا،

ہفتہ 28 مئی 2016 14:52

لورالائی۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء) بلوچستان نجی ٹاور کے پراجیکٹ مینجر سردار خضرحیات جوگیزئی نے درگئی سرگڑھ اورسپین تنگی میں نجی ٹاور اورتھری جی سروس کا افتتاح کردیا، اس موقع پر ملک پارہ الدین سرگڑھ ، سلیم خان جوگیزئی مل نذر محمد ، محمد عثمان سرگڑھ صحافی روزی خان شیخ شاہ محمد بیدار اورکثیر تعداد میں علاقے کے عمائدین علما ء کرام اورنوجوانوں نے شرکت کی ۔

حاجی جالو سرگڑھ نے تمام مہمانوں کو ظہر انہ دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ منیجر نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز پسماندہ علاقوں میں ٹاور لگا کر سروس شروع ہونے سے عوام میں فاصلے ختم ہوئے اور معمولی کام کے پیچھے عوام کا قیمتی وقت کا ضیائع ہوتا تھا جو اب نہیں ہوگا، آج گھر بیٹھے دنیا کے دوسرے کونے میں اپنے پیاروں اورتجارت دین کے بارے میں معلومات اورکاروبار کرسکتے ہیں اور اپنے زراعت اورفصلوں کو منڈیوں تک بروقت پہنچا سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ تھری جی کے ذریعے آپ پوری دنیا اورخاص کر دینی اوردنیاوی علوم حاصل کرسکتے ہیں یہ بہت بڑی ترقی ہے اورتقریبا 60سالوں میں بلوچستان کے عوام مواصلات اور آپس میں رابطے سے دور تھے اور مواصلات نہ ہونے کی وجہ سے وقت اوراپنا قیمتی سرمایہ بھی خرچ کرتے تھے لیکن اللہ کے فضل وکرم سے آج ہم بھی دنیا کے صف میں کھڑے ہوگئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج ہمارے نوجوان اورتعلیم یافتہ بچے ملک و بیرون ملک تعلیم حاصل کرسکتے ہیں اس موقع پرملک پارہ الدین سرگڑھ مولوی زخپیل حاجی جمالو سرگڑھ سلیم خان جوگیزئی اورشیخ شاہ محمد نے بھی خطاب کیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں