جنوری کو لورالائی میں پی ڈی ایم کا عظیم الشان جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ،مولانا امیر زمان

منگل 5 جنوری 2021 17:06

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2021ء) جے یو آئی کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان نے لورالائی میں پارٹی کارکنوں اور یونٹو ں کے امیروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 13 جنوری کو لورالائی میں پی ڈی ایم کا عظیم الشان جلسہ عام حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے مرکزی امیر و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان و دیگر رہنماوں کا شاندار استقبال کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ 2018 کے غیر آئینی الیکشن کو ہم نے شروع ہی میں تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا قوم پر جبری طور مسلط حکومت کو دن گنے جاچکے ہیں حکومت کا دھڑن تختہ ہونے کو ہے نیب کے ناروا اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں 2021 الیکشن کا سال ہے کارکن الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن میں دھاندلی کے خلاف میدان میں نکلیں ہیں عمران خان دباو میں ہیں وہ پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہے ہیں کئی وفاقی وزراء اور انکے اتحادی ہم سے رابطے میں ہیں اکتیس جنوری کے بعد حکومت کو مزید وقت کسی صورت نہیں دینگے لانگ مارچ کا فیصلہ اٹل ہے اور اسکے ساتھ استعفوں کا وار بھی ہوگا حکومت ہمارے سامنے کسی صورت نہیں ٹھر پائی گی انہوں نے کہا کہ ہم آئین کی بالادستی چاہتے ہیں الیکشن آزادانہ ہونے چاہئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لورالائی کا جلسہ نئی تاریخ رقم کریگا تمام انتظامات مکمل ہیں شہر میں پوسٹروں بینروں جھنڈیوں پینا فلیکس کی بہار اگئی ہے عوام پی ڈی ایم کے قائدین کی ایک ایک جھلک اور انکے تقاریر سننے کیلئے بے چین ہیں ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں