عبدالصمد خان اچکزئی شہید کی 48ویں برسی کے موقع پرکل تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا

منگل 30 نومبر 2021 00:29

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع لورالائی کے زیر اہتمام برصغیر پاک وہند اور پشتونخواوطن کی آزادی کے قافلے کے عظیم سالار خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے شہادت کی 48ویں برسی کے موقع پرکل بروز منگل 30نومبرصبح11بجے پارٹی لورالائی کے ضلعی دفتر میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا جس سے پشتونخوامیپ کے مرکزی ، صوبائی وضلعی رہنماء خطاب کرینگے۔

(جاری ہے)

اور شہید سالار کو ان کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔ پارٹی ضلع لورالائی کے تمام کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 30نومبر کو منعقد ہونیوالے تعزیتی ریفرنس میں بروقت شرکت کو یقینی بنائیں

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں