انسدادِ پولیو مہم قومی فریضہ ہے ،ادائیگی کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،کمشنر لورالائی

پیر 2 اکتوبر 2023 17:29

انسدادِ پولیو مہم قومی فریضہ ہے ،ادائیگی کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،کمشنر لورالائی
لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2023ء) کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز نے ٹیچنگ ہسپتال لورالائی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ملک امان کدیزء، پی پی ایچ آ ئی ،این سٹاف، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے سمیت دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر ملک امان نے بتایا کہ صوبہ بھر کی طرح لورالائی میں بھی 2 اکتوبر سے سات روزہ پولیو مہم چلائی جائے گی۔ جس میں پانچ سال سے کم عمر کے ساٹھ ہزار چھ سو چوبیس60624 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔ مہم کے دوران کل 207 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر کر بچوں کو قطرے پلائیں گی. جبکہ08 ٹرانزٹ پوائنٹ اور 10 فیکسڈ سینٹرز قائم کئے گئے ہیں اس موقع پر کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے۔

(جاری ہے)

جس کی ادائیگی کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔متعلقہ محکموں کے مانیٹرینگ افیسران پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں۔ محکمہ ایجوکیشن کا کردار اس بارے اہم ہیوہ بھی پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔

اگر کسی علاقے میں کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ بھی جاتا ہے تو یہ اس ٹیم کی غلطی ہوگی اس لئے پہلے سے احتیاط سے کام کریں تاکہ ان بچوں کو بھی قطرے پلائے جاسکیں۔ انہوں نے کہاجہاں کہیں بھی کوئی کہ ریفیوزل ہو تو انھیں سمجھا ئیں اور اپنے بچوں کو قطرے پلانے پر راضی کریں انہوں نیکہاکہ پولیو مہم کے ساتھ ساتھ ای پی آئی پروگرام پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ہم اپنے بچوں کو مختلف وبائی امراض سے محفوظ رکھ سکیں۔

اس وقت ہمیں بچوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کرنے ہوں گے۔کیونکہ یہ ہمارے بچوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں اور وقت کا تقاضا بھی ہے۔ کمشنر نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پولیو کی ٹیموں کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں اور بچوں کو قطرے پلاکر اپنا فریضہ ادا کریں تاکہ آپ کے بچے عمر بھر کی معذوری سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں