بفہ سے تعلق رکھنے والی بی ایس شماریات ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ رابعہ زرین نے ہزارہ یونیورسٹی سے گولڈ میڈل حاصل کر لیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 14:39

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) بفہ سے تعلق رکھنے والی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ کے بی ایس شماریات ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ رابعہ زرین نے پہلی پوزیشن لیکر ہزارہ یونیورسٹی سے گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بی ایس شماریات کی طالبہ رابعہ ذرین نے کہا کہ وہ اپنا گولڈ میڈل اپنے والد محترم کے نام کرتی ہیں جن کی محنت اور دعائوں کی بدولت آج وہ اس مقام پر ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک پیغام میں تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنی بیٹیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور ان کی تعلیم کیلئے اپنا کردار ادا کر کے شریک پڑھے لکھے معاشرے کو پروان چڑھانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں