مانسہرہ، جاں بحق ہونے والے بچے کی موت طبی تھی، پولیو قطروں سے اس کی موت کا کوئی تعلق نہیں، ڈی ایچ او

جمعرات 25 اپریل 2019 15:25

مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد علی نے کہا ہے کہ مانسہرہ میں جاں بحق ہونے والے بچے کی موت طبی تھی، پولیو سے بچائو کے قطروں سے اس کی موت کا کوئی تعلق نہیں، دیگر ہزاروں بچوں نے بھی قطرے پئے ہیں وہاں ایسا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا، پولیو سے بچائو کی ویکسین مکمل طور پر تصدیق شدہ ہے، اس میں نقصان پہنچانے والا کسی قسم کا کوئی عنصر موجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو یہاں ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام منعقدہ اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مانسہرہ سمیت ڈی پی او انور زیب خان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا کہ نمیر کھولہ بھیرکنڈ میں جاں بحق ہونے والے کمسن بچہ نعیم ولد عبدالستار کی موت طبی تھی اور بچہ پہلے سے بیمار تھا، بچہ کی موت پولیو کے قطرے پینے سے واقع نہیں ہوئی، بعض عناصر معاملہ کو غلط رنگ دے رہے ہیں، عوام ایسے عناصر کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں