مانسہرہ، فائرنگ سے لڑکی اور نوجوان سمیت دو افراد جاں بحق

منگل 25 ستمبر 2018 13:59

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) مانسہرہ میں اچانک فائرنگ کے نتیجہ میں لڑکی اور نوجوان سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے، دارہ کی رہائشی 17 سالہ دوشیزہ گولی لگنے سے دم توڑ گئی، سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق مسماة صدف بی بی دختر عاشق حسین نے زخمی حالت میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ پستول کی گولی لگنے سے وہ زخمی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ متوفیہ کو گولی خود سے نہیں لگی بلکہ مبینہ طور پر بلال ولد پرویز سے لگی ہے، پولیس نے بلال ولد پرویز کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ دوسرے واقعہ میں گاندھیاں کے رہائشی نوجوان سے دوران شکار اپنی ہی بندوق سے گولی چل گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ممتاز ولد میر احمد سکنہ گاندھیاں شکار کیلئے گیا تو اس کے ہاتھ میں بندوق تھی تاہم بندوق میں پڑی گولی نامعلوم وجوہات کے باعث اس سے چل گئی جس سے وہ خود جاں بحق ہو گیا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں