ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان کی ہدایت پر سٹاک رجسٹر سے زائد اسلحہ و ایمونیشن رکھنے والے اسلحہ ڈیلرز کے خلاف کارروائیاں جاری

پیر 7 فروری 2022 14:28

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2022ء) ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان کی ہدایات پر سٹاک رجسٹر سے زائد اسلحہ و ایمونیشن رکھنے والے اسلحہ ڈیلرز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سٹی اسرار حسین شاہ نے اسلحہ ڈیلر میر زمان اینڈ سنز کو چیک کیا، سٹاک رجسٹر سے زیادہ اسلحہ رکھنے پر ملزم احسان اللہ ولد میر زمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے 20 پستول، 4 بندوقیں اور 3640 کارتوس برآمد کر لئے۔ اسی طرح ایک اور کارروائی کے دوران ملزمان ریاض، آصف اور عالمگیر کو گرفتار کرکے 8 بوتل شراب اور 2 کلو 245 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں