ڈی پی اور مانسہرہ کی تھانہ بٹل کے ایس ایچ او، تفتیشی آفیسر اور محرر کے ساتھ میٹنگ

بدھ 1 مئی 2024 18:14

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ شفیع اﷲ گنڈا پور کا ہر تھانہ کی فرداً فرداً جرائم کے خاتمہ اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کاروائیوں کو چیک کرنے اور منشیات فروشوں کی پرسنل فائلز اور مفرور ملزمان کی ہسٹری شیٹس چیک کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ایک تھانہ کے سٹاف کے ساتھ میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اﷲ گنڈا پور نے تھانہ بٹل سٹاف، ایس ایچ او، تفتیشی آفیسر اور محرر کے ساتھ میٹنگ کی، اس دوران انہوں نے تھانہ کی حدود میں ہونے والے کرائم اور پولیس کی کاروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے منشیات فروشوں کی پرسنل فائلز چیک کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف مقدمات میں مطلوب مفرور ملزمان کی ہسٹری شیٹس کا بھی معائنہ کیا۔

انہوں نے منشیات کو جڑ سے خاتمہ اور موت کے سوداگروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے ایس ایچ او تھانہ بٹل کو ہدایات جاری کی کہ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں، کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعہ علاقہ سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہے۔ ڈی پی او مانسہرہ گنڈا پور نے مزید ہدایت کی کہ منشیات فروشوں کے فوٹوز چوکوں اور چوراہوں میں لگائیں تاکہ عوام ان کا سوشل بائیکاٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں