کنگ عبدالله ٹیچنگ ہسپتال میں عدم سہولیات کے باعث عوام رلنے لگے، مریضوں کیلئے ہسپتال میں بیڈ تک میسر نہیں

بدھ 26 ستمبر 2018 14:45

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) کنگ عبدالله ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں عدم سہولیات کے باعث عوام رلنے لگے، مریضوں کیلئے ہسپتال میں بیڈ تک میسر نہیں ہیں، ڈاکٹر ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کو کورا جواب دے دیتے ہیں کہ یہاں پر جگہ نہیں، آپ مریضوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد لیکر جائیں، اتنے بڑے ہسپتال میں کوئی سہولت نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کے صحت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور عوام کو اپنے ضلع میں سہولت کا فقدان ہے، دوسرے اضلاع میں مریضوں کو علاج کیلئے لیکر جانا پڑتا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مانسہرہ کنگ عبدالله ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ غریب عوام کو اپنے ضلع میں سہولت فراہم ہو، اگر کوئی مریض ایمرجنسی میں آ بھی گیا تو صرف انجکشن کی سہولت فراہم ہوتی ہے دیگر کسی قسم کی کوئی یہاں سہولت میسر نہیں ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں