مانسہرہ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا بار کینٹین اور احاطہ بار روم میں اسرائیلی مصنوعات پر پابندی کا اعلان

منگل 30 اپریل 2024 16:20

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے بار کینٹین اور احاطہ بار روم میں اسرائیلی مصنوعات کے استعمال پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مانسہرہ کے صدر حافظ محمد نسیم خان ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ابرار احمد خان ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر مس صائمہ نسیم ایڈووکیٹ و دیگر کابینہ کے مشترکہ اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اسرائیلی مشروبات و دیگر اشیائے خورد نوش بسکٹس، چپس، لیز، چاکلیٹس و دیگر مصنوعات پر پابندی ہوگی جس پر عوامی و سماجی اور مذہبی حلقوں سمیت ہر مکتبہ فکر نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اس احسن اقدام پر مانسہرہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر حافظ محمد نسیم خان ایڈووکیٹ اور ان کی کابینہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں