ضلع کونسل مانسہرہ کے اجلاس میں 2017-18ء اور 2018-19ء کا بجٹ متفقہ طور پر منظور

منگل 16 اکتوبر 2018 12:08

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) ضلع کونسل مانسہرہ کے اجلاس میں سالانہ ترقیاتی منصوبہ کیلئے 2017-18ء اور 2018-19ء کا بجٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔ ضلع کونسل کے ممبران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم سردار سید غلام نے کہا کہ منتخب بلدیاتی ممبران کا فرض بنتا ہے کہ آج کے دور میں عوام کو خدمات مہیا کی جائیں اور ممبران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھائیں، ترقی کے راستہ سے تمام رکاوٹیں دور ہونی ضروری ہیں، ملین روپے کے فنڈز ضرورت تھی جس میں تعلیم کیلئے 36.068 ملین روپے، صحت کیلئے 18.034 ملین روپے، خواتین و نوجواناں اور کھیل کیلئے 27.051 روپے جبکہ صوابدی فنڈز برائے ممبران کیلئے 99.187 ملین روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

ضلع ناظم سردار سید غلام نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے ڈی پی برائے 2018-19ء کیلئے متعین بجٹ کی کل رقم 351.196 روپے ہے جس میں تعلیم کیلئے 70.253 ملین روپے، صحت کیلئے 35.127 روپے ہے، زراعت خواتین، نوجوانان اور کھیل کے فروغ کیلئے 193.196 ملین روپے کی متفقہ منظوری دیدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم نے کہا کہ ضلع کونسل کے ممبران میں خدمات کے لحاظ سے پختگی آئی ہے اور تمام ممبران ضلع مانسہرہ کی ترقی میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں، اتفاق و اتحاد اور باہمی جذبہ کی بدولت اب ضلع مانسہرہ بھی ترقی کی منازل طے کرے گا، وقت بہت ضائع ہو چکا ہے اور اب ضرورت ہے کہ سب کو مل کر اپنا موثر کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے تعاون کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے، اس لئے موجودہ نظام کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے دی جائے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں