جوڈیشل مجسٹریٹ پریشر ہارن اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کو میڈیا کی موجودگی میں تلف کرا دیا

بدھ 20 نومبر 2019 13:50

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) جوڈیشل مجسٹریٹ سید وہاج علی شاہ نے ٹریفک پولیس چوکی میں سینکڑوں پریشر ہارن اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کو میڈیا کی موجودگی میں تلف کروا دیا۔ اس موقع پر ٹریفک انسپکٹر مانسہرہ جمال زیب خان اور سٹاف بھی موجود تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ ٹریفک پولیس نے ڈی آئی جی ہزارہ ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل کی ہدایات کی روشنی میں ضلع مانسہرہ میں پریشر ہارن، غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹس، کمسن ڈرائیوروں، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

مانسہرہ ٹریفک پولیس نے پریشر ہارن اور سلنسروں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے سینکڑوں سلنسر اور پریشر ہارن تلف کر دیئے۔ اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ وہاج علی شاہ کی موجودگی میں انہیں تلف کیا گیا۔ مانسہرہ ٹریفک پولیس کی طرف سے پریشر ہارنوں اور کھلے سلنسروں کے خلاف چلائی گئی مہم میں سینکڑوں ہارن اور سلنسر نکالے جا چکے تھے ۔ اس سلسلہ میں عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی آئی جی ہزارہ کے اس اقدام کو بے حد سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں