سرن ویلی کے علاقہ جچھہ میں 23 سالہ نوجوان سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہو گیا

جمعرات 17 ستمبر 2020 17:29

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) سرن ویلی کے علاقہ جچھہ میں 23 سالہ نوجوان سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہو گیا، واقعہ کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، عامر علی نامی شخص گھاس کاٹ رہا تھا کہ سانپ نے اسے ڈس لیا، اس سال بالائی علاقوں میں سانپ کے کاٹنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرن ویلی کے بالائی علاقہ جچھہ میں 23 سالہ نوجوان کو گھاس کاٹتے ہوئے زہریلے سانپ نے ڈس لیا جسے کنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا، دو دن ہسپتال میں داخل رہنے کے بعدجاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں