مانسہرہ،سالے نے بہنوئی کوقتل کردیا،قاتل فرارھونے میں کامیاب

اتوار 30 مئی 2021 21:15

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2021ء) کلیگاہ میں سالے نے بہنوئی کوقتل کردیا۔قاتل فرارھونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس نے قاتل کی تلاش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ شنکیاری کی حدود میں واقع گائوکں کلیگاہ میں نکاح کی رسم کے بعدرمیض ولدغلام مصطفی نے اپنی بہن کی نکاح کے رسم کی فوری بعد اپنے بہنوئی 22 سالہ عتیق ولدغلام نبی کوقتل کردیااورخودموقع سے فرارھو گیا۔

قاتل اور مقتول آپس میں چچازادبھائی بھی ھیں۔قتل کی وجہ رشتہ کاتنازعہ بتائی جارہی ھے۔ذرائع کے مطابق مقتول نے پسندکارشتہ کیا تھا۔قاتل کویہ رشتہ پسند نہیں تھا۔اوربہن کا رشتہ دینے سے انکاری تھا۔اس کی مرضی کے خلاف رشتہ دے دیاگیا،نکاح کی رسم کے فوری بعد قاتل اپنے جذبات پر کنٹرول نہ کرسکا اور بہنوئی کو قتل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں