امتحانی سینٹر میں تعینات عملہ کی غفلت و لاپر واہی کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے ،کنٹرولر بلوچستان بورڈ

لاپروائی و غفلت کے مرتکب عملے کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائی گی، میر عبدالنبی ساسولی

منگل 19 فروری 2019 19:03

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) کنٹرولر بلوچستان بورڈ آفس میر عبدالنبی ساسولی نے کہاہے کہ امتحانی سینٹر میں تعینات عملہ کی غفلت و لاپر وائی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیاجائے اور لاپروائی و غفلت کے مرتکب عملے کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائی گی،میٹرک کے امتحانات میں نقل کے روک تام کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائے نقل ایک ناسور ہیں جس کا روک تام انتہائی ضروری ہیں۔

نقل کے ذریعے ڈگری تو حاصل کی جاسکتی ہے مگر شعور و تعلیم اور قابلیت حاصل نہیں کیاجاسکتا۔ان خیالات کا اظہار کنٹرولر میرعبدالنبی ساسولی نے دورہ لسبیلہ کے دوران وندر میں میٹرک کے مختلف امتحانی سینٹرز کے دورے کے موقع پر کیا۔امتحانی سینٹرز کے دورے کے موقع پر متعدد امیدواروں کو نقل کرنے پر انکے پرچے منسوخ کردئے اور اس موقع پرامتحانی عملہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عملے کی سرزنش کی اور عملے کووارننگ دیتے ہوئے کہاکہ نقل کرنے والے امتحانی امیدواروں کے خلاف سخت کروائی عمل میں لائے۔

(جاری ہے)

نقل ایک میٹھازہر ہے جو ہمارے نظام تعلیم کو دیمک کی طرح چھاٹ رہا ہیں معیار تعلیم بہتر بنانے کے لیئے نقل کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے تابناک مستقبل کی خاطر اپنے تعلیم کی معیار کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ جس امتحانی سینٹرز سے طلبا و طالبات سے نقل برآمد ہوئے یا غیر متعلقہ امیدوار جس سینٹرز میں پائے گئے تو متعلقہ امتحانی سنٹرز عملے کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں