تمام محکمے ،ادارے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے ،سرکاری ریلیف سے مستفید کرنے کیلئے بنائے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر مستونگ

بدھ 8 نومبر 2023 20:30

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2023ء) ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی کے زیر صدارت ضلعے کے ریونیو و سٹلمنٹ اسٹاف کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس حاجی عبدالجبار درانی تحصیلدار مستونگ میر بلند خان شاہوانی سمیت تمام ایریاز کے قانون گو اور پٹواری موجود تھے اجلاس میں تحصیلدار و پٹواتیوں نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع بھر میں ریونیوں رکارڈ قومی شاہراہ کیلئے ہونے والی سروے و دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی اور ریونیو اسٹاف کی کار کردگی سے آگاہ کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے کہاکہ تمام محکمے اور ادارے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے اور انہیں سرکاری رلیف سے مستفید کرنے کیلئے بنائے گئے ہیں میری کوشش ہے کہ تمام محکموں کو ایسا فنگشنل بنایا جائے کہ لوگوں کے دنوں کے کام منٹوں میں ہوں جس کیلئے تمام محکموں میں تعینات ملازمین کو اپنی زمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اس پر پورا اترنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانی چائیے تاکہ آپکا تنخواہ حلال ہوں اور جس مقصد کیلئے آپکو تعینات کیاگیا ہے وہ بھی پوری ہو جوکہ کسی عبادت سے کم نہیں انھوں نے ریونیو و سٹلمنٹ اسٹاف کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے دفاتر میں اپنی اور اپنے ماتحت ملازمین کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں فرائض میں مسلسل غفلت و لاپروائی برتنے اور اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں