سول ہسپتال مستونگ کے ڈینٹل سیکشن میں تقریباً آٹھ ڈاکٹر اور سینکڑوں سٹاف کام کر رہے ہیں ، خلیل الزمان علی زی ایڈووکیٹ

ڈینٹل سیکشن میں دانت کے فلنگ کا میٹریل موجود نہ ہونا سوالیہ نشان ہے ، وکلاء عدالت میں جلد کیس دائر کریں گے ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مستونگ

منگل 9 جنوری 2024 20:45

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2024ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مستونگ کے صدر خلیل الزمان علی زی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری چیف عطاء اللہ بلوچ ایڈووکیٹ ودیگر وکلاء نے کہا کہ سول ہسپتال مستونگ کے ڈینٹل سیکشن میں تقریباً آٹھ ڈاکٹر اور سینکڑوں سٹاف کام کر رہے ہیں لیکن ڈینٹل سیکشن میں دانت کے فلنگ کے میٹریل موجود نہیں ہے، محکمہ صحت کے سیکرٹری اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی توجہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مستونگ کے ڈینٹل سیکشن کی لاپرواہی اور معمولی ڈینٹل فلنگ کے میٹریل کے عدم دستیابی پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مستونگ میں ڈینٹل سیکشن میں آٹھ ڈینٹل سرجن تنخواہیں وصول کررہے ہیں مگر مریضوں کی دانت کے فلنگ کا میٹریل موجود نہیں ہونا سوالیہ نشان ہے ڈسٹرکٹ ہسپتال مستونگ کیلئے سالانہ لاکھوں روپے فنڈ ادویات کی فراہمی کے لئے آتا ہے مگر اس کے باوجود دانت کے فلنگ کی میٹریل کے عدم دستیابی مستونگ کے عوام کے ساتھ مذاق ہے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ بار مستونگ کے وکلاء عدالت میں جلد کیس دائر کریں گے تاکہ مستونگ کے عوام کو صحت کی سہولیات میسر ہوں۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں