مستونگ، ضلعی انتظامیہ و میونسپل کمیٹی ان ایکشن،ناجائزتجاوزات کیخلاف کارروائی

دکانوں کے سامنے رکھا گیا سامان اٹھالیا ،متعدد کو جرمانہ ،آخری وارننگ دے دی

بدھ 7 اپریل 2021 16:12

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2021ء) ضلعی انتظامیہ و میونسپل کمیٹی ان ایکشن،ناجائزتجاوزات کے خلاف کاروائی،دکانوں کے سامنے رکھے گئے سامان اٹھالیا متعدد کو جرمانہ اور متعدد کو آخری وارننگ دے دی۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مستونگ انجینئرعائشہ زہری کے سربرائی میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی مستونگ عبدالکریم شیرانی اکاونٹس آفیسرشیراحمدشاہوانی،ایس ایچ او سٹی یونس محمدشہی،میونسپل کمیٹی کے ٹیکس انسپکٹر شاہ محمد،ٹیکس محرر صالح محمدباروزئی اسسٹنٹ ایسی محمداکبر و دیگر کے ہمراہ مستونگ بازار کو دورہ کیا۔

بازار کے دورے کے موقع مستونگ بازار میں دکانوں کے سامنے قائم کئے گئے ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت آپریشن کیاگیا۔

(جاری ہے)

آپریش کے دوران دکانوں کے سامنے رکھے گئے سامان کو اٹھا لیاگیاجبکہ کوئٹہ روڈ پر پائلٹ سکول کے ساتھ فٹ پات پر قائم ناجائز تجاوزات کا بھی خاتمہ کیاگیااس دوران متعدد دکانداروں کو آخری وارننگ دیا اور متعدد کو بھاری جرمانہ بھی کیاگیا۔

اسسٹنٹ کمشنر انجینئر عائشہ زہری نے کہاکہ اس سے قبل گزشتہ روز دکانداروں کو از خود ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرنے کی وارننگ بھی دی تھی کہ وہ از خود تجاوزات کا خاتمہ کرے جس پر آج سخت کارروائی شرور کردی گئی ہیں۔انھوں نے کہاکہ مستونگ شہر میں ناجائز تجاوزات کی وجہ سے عام لوگوں کو بھی سخت مشکلات و پریشانی کاسامنا کرناپڑریاہیں۔انھوں نے کہاکہ عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید سخت کاروائی عمل میں لائے جائیگی۔انھوں نے تاجرون کومتنبہ کیاکہ وہ اپنے دکانوں کے سامنے ناجائز تجاوزات سے گریز کریں،بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں