قومی شاہراہ پرٹریفک کے چار مختلف حادثات میں خاتون سمیت پانچ افراد زخمی

منگل 5 فروری 2019 17:58

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2019ء) قومی شاہراہ پرٹریفک کے چار مختلف حادثات میں خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی شاہراہ پر سورگز پاٹک کے مقام پر موٹرسائیکل کے پھسلنے سے ایک شخص زخمی۔

(جاری ہے)

لکپاس کے قریب پجارواورٹرالر میں تصادم میں دو افراد۔کھڈکوچہ کے علاقہ میں پک اپ گاڑی الٹنے سے ایک شخص۔اور لداکے مقام پر خاتوں کا دوپٹہ موٹرسائیکل کے ویل میں پھنسنے سے گر کر زخمی ہوگئی۔زخمیوں کوشہید نواب غونث بخش میموریل ہسپتال منتقل کریاگیا۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں