مستونگ لیویز نے کمسن بچی کو قتل کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا

اتوار 13 اکتوبر 2019 20:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) مستونگ لیویز نے کمسن بچی کو قتل کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ لیویز نے خفیہ اطلاع ملنے پر گزشتہ روز 13سالہ عائشہ کو کھڈ کوچہ کے علاقے میں قتل کرنے والے 2ملزمان ندیم اور غلام محمد کوگرفتار کرکے انکے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

لیویز نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ لیویز نے بچی کے قتل کو خفیہ رکھنے کی تحقیقات کا آغاز اورقبرکشائی کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ سے رابطہ کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں