پروفیسر ڈاکٹر اسلا م اللہ خان نے یونیورسٹی آف میانوالی کے پہلے مستقل وائس چانسلر کا چارج سنبھال کر کا م شروع کر دیا

منگل 16 فروری 2021 12:04

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2021ء) نا مورماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر اسلا م اللہ خان نے یونیورسٹی آف میانوالی کے پہلے مستقل وائس چانسلر کا چارج سنبھال کر کا م شروع کر دیا۔گورنر پنجاب نے چند روز قبل عرصہ چار سال کیلئے بطور وائس چانسلر یو نیورسٹی آف میانوالی ان کی تقرری کا نو ٹیفکیشن جاری کیا تھا۔تفصیلا ت کے مطابق ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ نی29اگست 2019ئ کو جا معہ میانوالی کے قیام کا نو ٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

ضلع میانوالی کی عوام کی جا نب سے مسلسل جامعہ میانوالی کے مستقل وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اسلا م اللہ خان قبل ازیں یو نیورسٹی آف سیالکوٹ میں ڈین آف سائنسز کی حثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔وہ گورنمنٹ کالج لاہور میں بھی ڈین آف سائنسز کی حثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ایک بہترین منتظم اور ما ہر تعلیم ہیں اور تدریس، تحقیق کاوسیع تجر بہ رکھتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر اسلا م اللہ خان نے جا چان سے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی /ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ضلع میانوالی کے عملی و ادبی اور سما جی حلقوں نے پروفیسر ڈاکٹر اسلا م اللہ خان کی بطور وائس چانسلر یو نیورسٹی آف میانوالی کے تقرر کا خیر مقدم کر تے ہوئے انہیں چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے اور توقع ظا ہر کی ہے کہ ان کی سربراہی میں جا مع میانوالی حقیقی معنوں میں تدریسی و تحقیقی میدان اور معیار ی تعلیم کی بہتری و ترقی کی منازل تیزی سے طے کر ے گی۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں