ایس اے یو اورچین کی نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی کے درمیان معاہدے پر دستخط

جمعرات 11 جنوری 2024 22:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2024ء) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام اور چین کی نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی کے درمیان تعلیمی و تحقیقی شعبوں میں تبادلے اور تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ گوادر پرو کے مطابق معاہدے پر ایس اے یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری اور نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی کے نائب صدر پروفیسر جون لو سمیت دیگر کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

معاہدے کے مطابق دونوں یونیورسٹیوں کے ماہرین گندم اور سبزیوں کی نئی اقسام پر تحقیق کا آغاز کریں گے اور دونوں فریقین باغبانی، مٹی کی سائنس، پودوں کی افزائش اور جینیات، زرعی معاشیات اور جانوروں کے اسٹیم سیلز کے شعبوں میں تحقیق کا تبادلہ اور توجہ مرکوز کریں گے۔ ایس اے یو کے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے طلبائ بشمول زراعت، باغبانی، زمینی سائنسز اور جانوروں کے علوم کو نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی میں مکمل مالی اعانت سے چلنے والے اسکالرشپس کے لئے منتخب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گوادر پرو کے مطابق سبزیاں، مرچیں، گوبھی، بروکولی، مولی اور پیاز اگانے والے کاشتکاروں کے منتخب کھیتوں میں گندم کی بہتر اقسام کے لیے ہائی پروڈکشن ٹیکنالوجی کے ذریعے تحقیق کی جائے گی۔ اس تناظر میں نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی کا ایک وفد سیل اور ٹشو کلچر لیبارٹریز کا دورہ کرے گا تاکہ سبزیوں کی افادیت اور نقصان کا تجزیہ کیا جاسکے اور پودوں کے لیے بائیو ہیلتھ ٹیکنالوجی کو نافذ کیا جاسکے۔

گوادر پرو کے مطابق اس کے علاوہ معاہدے میں چین اور پاکستان کے درمیان بائیو صحت مند زرعی مصنوعات کی تیاری کے لیے بنیادی ٹیکنالوجیز پر تربیتی کورسزجن میں ڈاکٹریٹ اسکالرشپس اور پوسٹ ڈاکٹر وزیٹنگ اسکالر پروگرامز اور سائنو پاک ریسرچ سینٹر فار ایگرو بائیولوجیکل ریسورسز اور جوائنٹ لیبارٹری آف اینیمل اینڈ پلانٹ اسٹیم سیل پراجیکٹ کا قیام شامل ہے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں