سمندر پار پاکستانیوں کیلئے انٹرنیٹ ووٹنگ رجسٹریشن میں مذید 2 روزکی توسیع

،بیرون ممالک مقیم پاکستانی اب 17ستمبر تک آن لائن رجسٹریشن کرا سکیں گے ،رجسٹریشن کیلئے کارآمد نائیکوپ اور پاسپورٹ ضروری ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان

جمعہ 14 ستمبر 2018 19:35

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے انٹرنیٹ ووٹنگ رجسٹریشن میں مذید 2 روزکی توسیع
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے انٹرنیٹ ووٹنگ رجسٹریشن میں مذید 2 روزکی توسیع کردی ہے ،بیرون ممالک مقیم پاکستانی اب 17ستمبر تک آن لائن رجسٹریشن کرا سکیں گے ،رجسٹریشن کیلئے کارآمد نائیکوپ اور پاسپورٹ ضروری ہے ،انٹرنیٹ تک رسائی اور ای میل ایڈریس رکھنے والے بیرون ممالک مقیم پاکستانی انٹرنیٹ ووٹنگ میں حصہ لے سکتے ہیں،سمندر پار پاکستانی رجسٹرڈ ہونے کے بعد آنے والے ضمنی انتخابات میں انٹرنیٹ کے زریعے اپنے ووٹ کاسٹ کر سکیں گے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سمندر پار پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ میں شرکت کیلئے رجسٹریشن میں مذید دو روز کی توسیع کردی ہے الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی آئن لائن ووٹنگ رجسٹریشن یکم ستمبر سے جاری ہے جس کی آخری تاریخ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 15 ستمبر 2018 بروز ہفتہ مقرر کی تھی تاہم اب رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرکے 17ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں سے گزارش کی ہے جن کے حلقوں پرضمنی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں اس حلقوں سے تعلق رکھنے والے بیرون ممالک مقیم پاکستانی آن لائن رجسٹریشن کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور 17ستمبر 2018ء تک اپنی رجسٹریشن کرائیں تاکہ 14اکتوبر 2018کو ہونے والے ضمنی اتنخابات میں آن لائن ووٹنگ میں شامل ہوسکیںگے ۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں