پاکستانی بچے اذان کے قاتل کو سزائے موت سنا دی گئی

سزا کی توثیق کے لیے ابوظہبی کے صدرخلیفہ بن زاید النہیان کی خدمت میں عرضی پہنچا دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 13 جنوری 2019 15:03

پاکستانی بچے اذان کے قاتل  کو سزائے موت سنا دی گئی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 جنوری 2018ء ) :پاکستانی بچے اذان کے قاتل کی موت کا پروانہ جاری کردیا گیا۔زیادتی کے مجرم اور قاتل کی سزا کی توثیق کے لیے ابوظہبی کے صدرخلیفہ بن زاید النہیان کی خدمت میں عرضی پہنچا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال ایک جرائم پیشہ شخص نے خاتون کے روپ میں برقع پہن کر پاکستانی بچے اذان تک رسائی حاصل کی تھی۔

مجرم نے 11 سالہ اذان کو بدترین جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔اس پر بھی ظالم کا دل نہیں بھرا تو اس بے معصوم بچے کی جان لے لی۔بعد ازاں مجرم کو گرفتار کر لیا گیا۔اس کا کیس عدالت میں چلا تاہم عدالت نے اس کیس کی سزا سناتے ہوئے مجرم کو کہا تھا کہ وہ اسلامی قوانین کے مطابق بچے کے ورثا کو خون بہا ادا کرے تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستانی بچے اذان کے قاتل کو موت کی سزا سنا دی گئی ہے اور عدالت کی جانب سے گزشتہ سزا کو بھی ختم کر دیا گیا ہے اور اب نئی سزا پر عمل درآمد ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سزا کے مطابق ملزم کو سزائے موت دی جائے گی۔مجرم کی موت کی سزا پر عمل درآمد کے لیے کاروائی شروع کر دی گئی ہے اور سزائے موت کی توثیق کے لیے صدر ابوظہبی خلیفہ بن زاید النہیان کی خدمت میں بھجوا دی گئی ہے۔انکی جانب سے سزا کی توثیق ہوتے ہی مجرم کو سزائے موت دے دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں