اگلے سال پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے شیڈول کے ٹکراؤ کا امکان

منگل 12 مارچ 2024 23:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) اگلے سال پاکستان سپر لیگ اور بھارت کی انڈین پریمیئر لیگ کے شیڈول کے ٹکراؤ کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 10 کے شیڈول کے لیی3 ونڈوز پر غور کر رہا ہے اور اس حوالے سے سب سے موزوں ونڈو اپریل اور مئی 2025ء کی نظر آ رہی ہے اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل میچز کی ونڈو نہیں جبکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل فروری میں 3 ہفتے کی ونڈو نکالنے پر بھی غور کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو فروری 2025ء میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا سے سہ فریقی سیریز کی میزبانی کرنی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10 کی ونڈو پر مزید مشاورت اگلی پی ایس ایل کونسل میٹنگ میں ہوگی۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں